بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مفسدات نماز
نماز میں کلام کرنا چاہے قصدا ہو یا بھول کر، تھوڑا ہو یا بہت ہر صورت میں نماز ٹوٹ جاتی ہے
سلام کرنا یعنی کسی شخص کو سلام کرنے کے قصد سے سلام یا السلام علیکم یا اسی جیسا کوئی اور لفظ کہہ دینا۔
سلام کا جواب دینا یا چھینکنے والے کو يَرْحَمُكَ اللّٰهُ یا نماز سے باہر والے کسی شخص کی دُعا پر آمین کہنا۔
کسی بُر ی خبر پر ِانَّالِلّٰهِ وَاِنَّآ اِلَيْہِ رٰجِعُوْنَ پڑھنا یا کسی اچھی خبر پر اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ كہنا یا کسی عجیب خبر پر سُبْحَانَ اللّٰہِ کہنا
بیماری اور درد یا رنج کی وجہ سے آہ، اوہ یا اُف کہنا۔
اپنے امام کے سوا کسی دوسرے کو لقمہ دینا یعنی قرأت بتانا۔
قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا۔
قرآن شریف پڑھنے میں کوئی سخت غلطی کرنا۔
عمل کثیر کرنا یعنی کوئی ایسا کام کرنا جس سے دیکھنے والے یہ سمجھیں کہ یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا۔
کھانا، پینا قصداً ہو یا بھولے سے ہو۔
دو صفوں کے برابر چلنا۔
قبلے کی طرف سے بلا عذر سینہ پھیر لینا
ناپاک جگہ پر سجدہ کرنا۔
ستر کھل جانے کی حالت میں ایک رکن کی مقدار ٹھہرنا۔
دعا میں ایسی چیز مانگنا جو آدمیوں سے مانگی جاتی ہے۔ مثلاً کہے
یا اللہ ! آج مجھے سو روپے دے دے۔
درد یا مُصیبت کی وجہ سے اس طرح رونا کہ حرف ظاہر ہوجائے۔
بالغ آدمی کا نماز قہقہہ مار کر یا آواز سے ہنسنا ۔
امام سے آگے بڑھ جانا۔
No comments:
Post a Comment