بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
مکروہاتِ نماز
سدل یعنی کپڑے کو لٹکانا، مثلاً چادر سر پر ڈال کر دونوں کنارے لٹکا دینا۔
کپڑوں کو مٹی سے بچانے کے لیے ہاتھ سے روکنا یا بچانا۔
اپنے کپڑے یا بدن سے کھیلنا۔
معمولی کپڑوں میں جنھیں پہن کر مجمع میں جانا پسند نہیں کرتا نماز پڑھنا۔
منہ میں روپیہ پیسہ اور کوئی ایسی چیز رکھ کر نماز پڑھنا۔
سستی اور بے پروائی کی وجہ سے ننگے سر نماز پڑھنا۔
پاخانہ یا پیشاب کی حاجت ہونے کی حالت میں نماز پڑھنا۔
بالوں کو سر پر جمع کر کے چٹلا باندھنا۔
کنکریوں کو ہٹانا، لیکن اگر سجدہ کرنا مشکل ہو تو ایک مرتبہ ہٹانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔۔
انگلیاں چٹخانا، یا ایک ہاتھ کی انگلیاں دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈالنا۔
کمر یا کوکھ یا کولہے پر ہاتھ رکھنا۔
قبلے کی طرف سے منہ پھیر نا یا صرف نگاہ سے ادھر اُدھر دیکھنا۔
کتے کی طرح بیٹھنا یعنی رانیں کھڑی کر کے بیٹھنا اور رانوں کو پیٹ سے اور گھٹنوں کو سینے سے ملا لینا اور ہاتھوں کو زمین پر رکھ لینا۔
کسی ایسے آدمی کی طرف نماز پڑھنا جو نماز کی طرف منہ کیے ہوئے بیٹھا ہو۔
سجدے میں اپنی دونوں کلائیوں کو زمین پر بچھا لینا مَرد کے لیے مکروہ ہے۔
ہاتھ یا سر کے اشارے سے کسی کے سلام کا جواب دینا۔
بلا عذر چار زانو (یعنی آلتی پالتی ) مار کر بیٹھنا۔
آنکھوں کو بند کرنا۔ لیکن اگر نماز میں دل لگنے کے لیے بند کرے تو مکروہ نہیں۔
قصداً (یعنی جان بوجھ کر) جمائی لینا، یا روک سکنے کی حالت میں نہ روکنا۔
امام کا محراب کے اندر کھڑا ہونا، لیکن قدم اگر باہر ہوں تو مکروہ نہیں۔
اکیلے امام کا ایک ہاتھ اُونچی جگہ پر کھڑا ہونا، اور اگر اس کے ساتھ مقتدی بھی ہوں تو مکروہ نہیں۔
ایسی صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہونا جس میں خالی جگہ ہو۔
کسی جاندار کی تصویر والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا۔
ایسی جگہ نماز پڑھنا کہ نمازی کے سر کے اوپر ،سامنے یا داہنی طرف یا بائیں طرف یا سجدے کی جگہ تصویر ہو۔
آیتیں ،سورتیں یا تسبیحیں انگلیوں پر شمار کرنا۔
چادر یا کوئی اور کپڑا اس طرح لپیٹ کر نماز پڑھنا کہ جلدی سے ہاتھ نہ نکل سکیں۔
نماز میں انگڑائی لینا یعنی سستی اُتارنا۔
عمامہ کے پیچ پر سجدہ کرنا۔
سنت کے خلاف نماز میں کوئی کام کرنا۔
No comments:
Post a Comment