Saturday, November 25, 2023

مستحباتِ نماز

 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


مستحباتِ نماز


نماز میں درج ذیل اُموربجا لانا مستحب ہے:

قیام میں سجدہ کی جگہ نگاہ رکھنا، رکوع میں قدموں پر نظر رکھنا، سجدہ میں ناک کی نوک پر نظر رکھنا، قعدہ میں گود پر نظر رکھنا۔

ركوع و سجدے میں منفرد کو تین مرتبہ سے زیادہ تسبیح کہنا۔

جمائی کو آنے سے روکنا، نہ رکے تو حالتِ قیام میں دائیں ہاتھ سے منہ ڈھانک لیں اور دوسری حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پیٹھ سے۔

مرد تکبیر تحریمہ کے لیے کپڑے سے ہاتھ باہر نکالیں اور عورتیں اندر رکھیں۔

کھانسی روکنے کی کوشش کرنا۔

No comments:

Post a Comment