بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
تین بڑى بیماریوں سے بچنے کا آسان نبوى نسخہ
(۱) سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيمِْ وَبِحَمْدِهٖ
(2)اَللّٰهُمَّ اِنِّيْٓ اَسْاَلُكَ مِمَّا عِنْدَكَ، وَاَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَّحْمَتِكَ، وَاَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ م بَرَكَاتِ
ترجمہ: میں بڑی عظمت والے اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں اس کی شان کے مناسب اور اس کی تعریف کرتا ہوں اسی کی بیان کردہ تعریف کے ساتھ، اے اللہ ! ان نعمتوں میں سے مانگتا ہوں جو تیرے پاس ہیں اور اپنے فضل کی مجھ پر بارش کر اور اپنی رحمت مجھ پر پھیلا دے اور اپنی برکت مجھ پر نازل کر دے
(۱) بعد نماز فجر تین مرتبہ
(2)اور تین مرتبہ شام کو پڑھ لے
فضیلت: حضرت قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضور ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، حضور ﷺ نے پوچھا کیوں آئے ہو؟ میں نے عرض کیا میری عمر زیادہ ہوگئی ہے، میری ہڈیاں کمزور ہوگئی ہیں، یعنی میں بوڑھا ہوگیا ہوں میں آپ ﷺ کی خدمت میں اس لئے حاضر ہوا ہوں تاکہ آپ مجھے وہ چیز سکھائیں جس سے اللہ تعالىٰ مجھے نفع دے۔
حضور ﷺ نے فرمایا تم جس پتھر، درخت اور ڈھیلے کے پاس سے گذرے ہو اس نے تمہارے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ اے قبیصہ صبح کی نماز بعد تین مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰهِ الْعَظِيمَ وَبِحَمْدِهِ کہو اس سے تم اندھے پن، کوڑی پن اور فالج سے محفوظ رہو گے، اے قبیصہ! یہ دعا بھی پڑھا کرو اَللّٰهُمَّ اِنِّيْٓ اَسْاَلُكَ مِمَّا عِنْدَكَ، وَاَفِضْ عَلَيَّ مِنْ فَضْلِكَ، وَانْشُرْ عَلَيَّ مِنْ رَّحْمَتِكَ، وَاَنْزِلْ عَلَيَّ مِنْ بَرَكَاتِكَ (مجمع الزوائد 1/132 وقال رواہ احمد وفیہ رجل لم یسم)
No comments:
Post a Comment