Wednesday, September 13, 2023

ہر چیز سے کفایت کا نبوى نسخہ

 بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ


ہر چیز سے کفایت کا نبوى نسخہ



فضیلت: جو شخص سورۂ اخلاص، سورۂ فلق، سورۂ ناس صبح کے وقت تین مرتبہ پڑھ لے اس کی ہر چیز سے کفایت ہوجائے گی۔ (صحیح ترمذی، 3/182، ابوداود 4/805)



صبح و شام تین مرتبہ پڑھیں


بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‌ (۱) اَللّٰهُ الصَّمَدُ‌ (۲) لَمۡ يَلِدۡ ۙ وَلَمۡ يُوۡلَدۡ (۳) وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ (۴)

ترجمہ: آپ (ان لوگوں سے) کہہ دیجئے کہ وہ یعنی اللہ ایک ہے، اللہ ہی بے نیاز ہے، اس کے اولاد نہیں، اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے اور نہ کوئی اس کی برابر کا ہے۔



بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِۙ (۱) مِنۡ شَرِّ مَا خَلَقَۙ (۲) وَمِنۡ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ (۳) وَمِنۡ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِى الۡعُقَدِۙ (۴) وَمِنۡ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ (۵)




ترجمہ : آپ کہئے کہ مَیں صبح کے مالک کی پناہ لیتا ہوں تمام مخلوق کی برائی سے ، اور اندھیری رات کی برائی سےجب وہ رات آجائے ، اور گرہوں میں پڑھ پڑھ کر پھونکنے والیوں کی برائی سے، اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب وہ حسد کرنے لگے۔



بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ (۱) مَلِكِ النَّاسِۙ (۲) اِلٰهِ النَّاسِۙ (۳) مِنۡ شَرِّ الۡوَسۡوَاسِ ۙ الۡخَـنَّاسِ (۴) الَّذِىۡ يُوَسۡوِسُ فِىۡ صُدُوۡرِ النَّاسِۙ (۵) مِنَ الۡجِنَّةِ وَالنَّاسِ (۶) 



ترجمہ: آپ کہئے کہ میں آدمیوں کے مالک، آدمیوں کے بادشاہ ، آدمیوں کے معبود کی پناہ لیتا ہوں وسوسہ ڈالنے والے، پیچھے ہٹنے والے (شیطان) کی برائی سے جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے ،خواہ وہ (وسوسہ ڈالنے والا )جنات میں سے ہو یا آدمیوں میں سے ہو۔





No comments:

Post a Comment